Saturday, September 07, 2024
 

پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے باقاعدہ آغاز

 



پیرس: پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پیرس کے مشہور دریائے سین میں تقریباً 10 ہزار 500 ایتھلیٹس کی 94 کشتیوں کے 3.5 میل طویل بیڑے پر غیر روایتی انداز میں آمد ہوئی۔

پیرس میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا اور سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا۔ تقریب میں 3000 کے قریب فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کشتیوں پر آمد کے بعد اولمپکس میں حصہ لینے والے والے ہر ملک ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنے والے علمبرداروں نے اولمپکس کے ترانے، اولمپکس کی پرچم کشائی اور اولمپکس کی مشعل روشن کیے جانے کے لیے ایفل ٹاور نیچے قطاریں بنائیں۔

افتتاحی تقریب میں غیر روایتی انداز میں مختلف ممالک کے دستوں کی آمد ہوئی۔پاکستانی دستے کی آمد دیگر چار ملکوں کے دستوں کے ہمراہ کشتی پر ہوئی ، پاکستانی دستے کے علاوہ کشتی پر  نیوزی لینڈ، عمان، یوگنڈا اور ازبکستان بھی تھے۔

(اسکرین گریب)

(اسکرین گریب)

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دستے کی آمد کے موقع پر پاکستان اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم نے پاکستانی اٹھا  رکھا تھا، اُن کے ہمراہ ایتھیلٹس میں  فائقہ ریاض، سوئمرز جہاں آرا نبی، احمد درانی اور آفیشلز شامل تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل