Loading
یورپی یونین نے غزہ کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں صحافی، طبی عملہ اور ریسکیو ورکرز شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ’’مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘‘ ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ یورپی یونین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شہریوں اور صحافیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے اور اس واقعے کی شفاف اور معتبر تحقیقات کرے۔ یورپی یونین نے کہا کہ ’’اس جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے‘‘ اور متاثرہ خاندانوں، صحافی برادری اور غزہ کے عام شہریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جو اس وقت سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل