Friday, August 29, 2025
 

یہود دشمنی پر سیاسی کھیل؟ میکرون نے نیتن یاہو کو خط میں کھری کھری سنا دیں

 



فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے فرانس میں بڑھتی یہود دشمنی پر تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ میکرون نے نیتن یاہو کو ایک خط لکھا جو کئی اخبارات میں شائع ہوا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم یہود دشمنی کے خلاف اپنی پوری قوت سے لڑ رہے ہیں، اس حوالے سے فرانس پر بے عملی کا الزام ناقابلِ قبول ہے اور یہ پوری قوم کی توہین ہے۔‘‘ میکرون نے واضح کیا کہ یہود دشمنی کے خلاف جنگ کو کبھی بھی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی یہ معاملہ اسرائیل اور فرانس کے تعلقات میں کسی اختلاف کا باعث بنے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل