Friday, August 29, 2025
 

براہموس میزائل کے سائے میں مذہبی تہوار،مودی راج میں گنیش پوجا عسکری پروپیگنڈا میں بدل گئی

 



مودی راج میں مذہبی تہوار  جنگی جنونیت کی نظر ہوگیا جب کہ بھارت میں ہندوتوا کا راج ہے اور  مودی کی  جنگی جنونیت  مذہبی تہواروں میں سرایت کر گئی ہے۔ براہموس میزائل کے سائے میں مذہبی تہوار،مودی راج میں گنیش پوجا عسکری پروپیگنڈا میں بدل گئی، آر ایس ایس کے زیرسایہ بی جے پی نے مذہبی تہواروں کو جنگی پروپیگنڈا کا پلیٹ فارم بنا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں گنیش مورتی “آپریشن سندور” تھیم پر تیارکی گئی،  فوجی وردی اور ہتھیاروں کی علامتیں شامل ہیں، مورتی میں براہ موس میزائلز اور ایس-400 رائفلز کے ماڈلز سمیت بھارتی فوجی عناصر شامل ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ ملکارجن نگر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن  نے 6 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ خصوصی مورتی تیار کی،  تیاری کا کام تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا اور ابھی بھی جاری ہے،  گنیش چترتھی کی نمائش میں بھارت کی دفاعی تاریخ اور اہم جنگوں کے  پوسٹرز بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مورتی کے ساتھ 20 منٹ کی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی، جس میں بھارتی فوج کی طاقت کو پیش کیا جائے گا،  تہوار قریب آتے ہی حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں ہتھیاروں پر مبنی تھیمڈ گنیش مورتیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال گنیش مورتیاں فوجی طاقت کے اظہار کا نیا ذریعہ بن گئی ہیں، گنیش کی مورتی اب عقیدت کی نہیں بلکہ  مودی کی جنگی جنونیت کی علامت بن چکی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل