Friday, August 29, 2025
 

ترک وزیر ٹرانسپورٹ پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد

 



ترکیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر یورالوغلو پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی خود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہیں ہائی وے پر انتہائی تیز رفتار تقریباً 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو #TurkiyeAccelerates ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا جس کا مقصد انقرہ نیغے موٹر وے کے حالات کی جانچ بتائی گئی۔  بعد ازاں ٹریفک پولیس نے انہیں اس رفتار کی خلاف ورزی پر 9,267 ترک لیرا کا جرمانہ عائد کیا۔ یورالوغلو نے بعد میں سوشل میڈیا پر جرمانے کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ میں نے اپنی قوم کو خود نشاندہی کی ہے۔ آئندہ میں زیادہ احتیاط سے کام لوں گا۔  دلچسپ بات یہ تھی کہ ترک وزیر نے اپنی تیز رفتار ڈرائیونگ کی ویڈیو خود شیئر کی جس میں وہ تقریباً دوگنی رفتار پر گاڑی چلا رہے تھے۔ ترک وزیر نے خود تسلیم کیا کہ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اپنی خلاف ورزی کا اظہار کیا اور عوام سے معذرت بھی کی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر تنقید اور طنز کی لہر چھیڑ دی، خاص طور پر کیونکہ ایک ٹریفک سے متعلقہ وزیر نے خود تیز رفتاری کی مخالفت کی اور خود اس کا ارتکاب کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل