Sunday, May 19, 2024

سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر

 



ریاض: سعودی عرب کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد 100 کے قریب افراد کی طبیعت بگڑ گئی جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک معروف عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد 69 سعودی اور 10 سے غیر ملکی شہریوں کو کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

زہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے۔

 

سعودی دارالحکومت ریاض کے محکمہ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے ہیں اور ان سب نے ایک ہی فوڈ چین سے برگر کھایا تھا۔

جس پر اس فوڈ چین کی تمام شاخوں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں موجود کھانے کی تمام مصنوعات کو تلف کرنے کا خھم دیا گیا ہے جب کہ میونسپل اہلکار ان ریسٹورینٹس، اوزاروں اور مشینری کی صفائی اور جراثیم کش عمل کی نگرانی کریں گے۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل