Sunday, June 23, 2024
 

پاکستان کی بوہری برادری آج عید الضحیٰ منا رہی ہے

 



کراچی: پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

کراچی میں آباد بوہری برادری  نے عید الضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل