Sunday, May 19, 2024

راج کمار ہیرانی کے پاس ’منا بھائی 3 ‘ کے تین اسکرپٹس موجود ہیں، ارشد وارثی کا انکشاف

 



 ممبئی: بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے پاس ’منا بھائی 3 ‘ کے تین اسکرپٹس موجود ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ودھو ونود چوپڑا، راج کمار ہیرانی اور سنجے دت فلم کو بنانا چاہتے ہیں لیکن فلم بننے کے آثار اب تک نظر نہیں آتے۔

ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ انہوں نے راج کمار ہیرانی سے کہا کہ اس بلاک بسٹر فرانچائز کا اختتام ضرور ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ’منا بھائی‘ کی فرنچائز ادھوری لگتی ہے اور ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کا ایک اچھا اختتام ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ دس برس قبل فلم میکرز کی طرف سے ’منا بھائی چلے امریکا‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل