Thursday, January 23, 2025
 

بائیڈن کا قانون رد، ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت پر پابندی عائد کر دی

 



دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی بھی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل