Wednesday, January 22, 2025
 

ڈونلڈ ٹرمپ خاتون بشپ پر بھڑک اُٹھے؛ بدتمیز قرار دیکر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

 



اقتدار سنبھالنے کے بعد چرچ میں ادا کی گئی پہلی دعائیہ تقریب میں ٹرانس جینڈر اور غیر قانونی ترکین وطن سے متعلق پالیسی پر  خاتون بشپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ دعائیہ تقریب کے خطبے میں خاتون بشپ کی اپنی پالیسی پر تنقید خاموشی سے سنتے رہے تاہم بعد میں صحافیوں سے گفتگو میں ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اس پر بھی خاتون بشپ پر غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بھی تنقید اور طنز بھری پوسٹ کر ڈالی۔ امریکی صدر نے لکھا کہ نام نہاد بشپ ایک بائیں بازو کی سخت گیر اور ٹرمپ سے نفرت کرنے والی ہیں۔ جنھوں نے چرچ کو گندی سیاست میں گھسیٹا۔ یہ خبر پڑھیں : ہم جنس پرستوں اور تارکین وطن پر رحم کریں! پہلی دعائیہ تقریب میں بشپ کی ٹرمپ سے اپیل ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون بشپ کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دعائیہ تقریب میں ان کا درس بورنگ اور غیر متاثر کن تھا۔ وہ چاہتیں تو اس سے بہتر کرسکتی تھیں۔ نو منتخب امریکی صدر نے لکھا کہ خاتون بشپ کے ترش لہجے میں کی گئی باتوں ان کی میرے لیے نفرت صاف جھلک رہی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ خاتون بشپ اُن غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد کا ذکر کرنے میں ناکام رہیں جو ہمارے ملک میں آئے اور امریکیوں کو مارا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان میں سے بہت سے مجرموں کو جیلوں اور ذہنی اداروں میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خاتون بشپ اور ان کے چرچ کو امریکی عوام سے معافی مانگنا چاہیے۔ خاتون بشپ ماریان ایڈگر بڈے نے دعائیہ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ سے اپیل کی کہ ہم جنس پرستوں، تارکین وطن اور ٹرانس جینڈرز کے بچوں پر رحم کریں۔ چرچ کی بشپ نے درس میں مزید کہا تھا کہ تارکین وطن کی اکثریت مجرم نہیں بلکہ محنت کش ہیں۔ ہمارا خدا ہمیں سیکھاتا ہے کہ ہمیں اجنبیوں پر رحم کرنا چاہیے کیونکہ اس سرزمین پر ہم سب بھی ایک زمانے میں اجنبی ہی تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل