Loading
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولش سیاح کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھیں۔ 38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔ تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔ https://www.dailymail.co.uk/news/article-14313231/moment-tourist-plunges-death-paragliding-accident.html#v-6658859401230138305 ادھر ان کے دوستوں نے کافی دیر تک خاتون سیاح کو آتے نہ دیکھا تو ان کی تلاش شروع کی اور جب حقیقت کا پتا چلا تو کافی دیر ہوچکی تھی۔ امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک روسی کھلاڑی اسی علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے جنگلات میں گر گئے تھے۔ خوش قسمتی سے وہ درختوں کے گھنے جھنڈ پر گرے جس سے ان کی جان تو بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس مارچ میں بھی ایک 27 سالہ نوجوان ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسلنے کے بعد گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل