Sunday, May 19, 2024

میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل خارج

 



 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل نمٹادی۔

سپریم کورٹ میں میشاء شفیع جنسی ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر میشا شفیع کو معاف کردیا؟

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی آن لائن جرح کے معاملے پر دائر اپیل واپس لے لی۔ علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع پر آن لائن جرح ہوچکی ہے، اپیل غیر مؤثر ہونے پر واپس لینا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

میشا شفیع نے کئی سال قبل علی ظفر پر متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جس پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا ہے، جو اب تک چل رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل