Loading
بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔ فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟ کوہلی، فی الحال، 50 سنچریوں اور 72 نصف سنچریوں کے ساتھ 283 ون ڈے اننگز میں 58.18 کی اوسط اور 93.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 13906 رنز بنا چکے ہیں۔ ون ڈے میں تیز ترین 14000 رنز سچن ٹنڈولکر - 350 اننگز (پاکستان کے خلاف پشاور، فروری 2006) کمار سنگاکارا - 378 اننگز (سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2015) دوسری جانب بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ناقص فارم کا شکار ہیں، وہ سری لنکا اور دورہ آسٹریلیا میں بری طرح ناکام ہوئے بعدازاں ڈومیسٹک میں واپسی بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔ مزید پڑھیں: کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان کرکٹر کو گالیاں دی جانے لگیں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری کو ناگپور میں ہوگا جبکہ اگلے دو میچز 9 اور 12 فروری شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی اور پاکستان کا رخ کریں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل