Tuesday, February 04, 2025
 

چیمپئنز ٹرافی: ایشون ٹیم میں شامل نہ کیے جانیوالے اہم اسپنر کی حمایت میں سامنے آگئے

 



بھارت کے ویٹرن آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ میں ورون چکرورتی کی شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ روی اشون کا خیال ہے کہ اگر ورون چکرورتی 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اجیت اگرکر کی سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں اسپنر کی جگہ بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر سکتی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا تھا کہ سب یہ باتیں کر رہے ہیں کہ آیا اس کو وہاں (چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں) ہونا چاہیئے تھا یا نہیں۔ ان (ایشون) کا خیال ہے کہ ایک موقع ایسا سے جس سے وہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتا ہے، کیوں کہ تمام ٹیموں نے وقتی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ لہٰذا عین ممکن ہے اس کو چن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ورون کو کھلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ان کا نہیں خیال کہ ورون کو سیدھا چیمپئنز ٹرافی میں کھلانے کا فیصلہ آسان ہوگا۔ اس نے ایک روزہ فامیٹ نہیں کھیلا ہے، انہیں ایسا لگتا ہے کہ سلیکٹرز اس کو بھارت اور انگلینڈ کی سیریز میں موقع دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل