Loading
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ رمضان المبارک سے عین قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ پڑے گا۔
سینئر صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو حقیقی اور بامعنی معاشی ریلیف فراہم کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل