Wednesday, April 15, 2026
 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہوئی؛ ایرانی وزیر خارجہ

 



پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران کے اعلیٰ سطح کے دورے پر تہران پہنچے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایران اور امریکا جنگ بندی کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ہمسائیہ برادر مسلم ملک کے یہ اقدامات پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ Delighted to welcome Field Marshal Munir to Iran. Expressed gratitude for Pakistan's gracious hosting of dialogue, emphasizing that it reflects our deep and great bilateral relationship. Our commitment to promoting peace and stability in the region remains strong—and shared. pic.twitter.com/e74lm6hL8r — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 15, 2026 ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے اور یہ عزم مشترکہ ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خزانہ عباس عراقچی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ایئرپورٹ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کرتے اور ان سے گلے ملتے نظر آئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مجھے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے۔ عباس عراقچی کے بقول میں نے مذاکرات کی بہترین میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ہمارے گہرے اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل