Monday, May 25, 2026
 

مودی سرکار کو بھارتی نوجوانوں سے خوف؛ کاکروچ جنتا پارٹی کا سوشل میڈیا بند

 



بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی حکومت بھارتی نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی، جس کے نتیجے میں کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیے گئے ہیں۔ سچ کی آوازسے خوفزدہ مودی سرکارجین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقید کودبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔ انتہا پسندنااہل مودی حکومت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس بلا ک کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ پارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔ بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اوربندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھوچکی ہے۔ ابھیجیت دپکے نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم نے تعلیمی نظام کی  ناکامی اورپیپر لیک پروزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کی مہم چلائی۔ ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ماہرین کےمطابق فی الحال تویہ سوشل میڈیاکی حدتک سیاسی طنزیہ تحریک ہے مگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلیک اوردیگر مسائل پرنوجوانوں کاغصہ ہے۔ تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اوربنگلا دیش کی طرزپرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیارکرسکتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل