Loading
ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسیکا کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل میچ کے دوران ہونے والی تلخ جملوں کی تکرار بنی۔
واقعہ انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا جہاں سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بینگلور کو 55 رنز سے شکست دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران ٹریوس ہیڈ اور ویرات کوہلی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تنازع کس بات پر شروع ہوا۔
میچ ختم ہونے کے بعد ایک اور لمحہ توجہ کا مرکز بنا جب کوہلی نے دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا لیکن ٹریوس ہیڈ کی جانب سے بڑھایا گیا ہاتھ نظر انداز کردیا۔
Look behind the whole SRH coaching staff, including Daniel Vettori and Muttiah Muralitharan, were watching Virat Kohli and Travis Head, expecting some drama and ready to stop a fight. But Kohli didn’t shake hands, and everyone started laughing. ????
Kohli you character ???? pic.twitter.com/W9CS6KM52t
— Avénue.1 (@Avnueone8) May 23, 2026
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بعض صارفین نے ٹریوس ہیڈ اور ان کی فیملی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
Indian Hindu trolls have deluged Australian cricketer Travis Head and his wife Jessica with thousands of obscene comments and messages after the batsman was involved in an on-field spat with India star Virat Kohli. pic.twitter.com/foD3osLUAT
— Crime Reports India (@AsianDigest) May 25, 2026
رپورٹس کے مطابق ٹرولز نے ان کی شادی کی تصاویر پر نازیبا اور دھمکی آمیز تبصرے کیے، جن میں کچھ پیغامات انتہائی قابل اعتراض تھے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف بھی آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل