Wednesday, April 15, 2026
 

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

 



پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم  کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پشاور زلمی  اپنے ساتویں میچ میں چھٹی فتح حاصل کر کے 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بارش ہو جانے کی سب پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر فائز ملتان سلطانز  نےچھ میچز میں چار فتوحات اور دو ناکامیوں کے ساتھ آٹھ پوائنٹس جوڑے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چھ میچز میں تین فتوحات اور دو ناکامیوں کے ساتھ سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونے کے سبب اسلام آباد یونائٹیڈ نے ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا،چوتھی پوزیشن کی حامل کراچی کنگز نے پانچ میچز میں تین فتوحات اور دو ناکامیوں کے بعد چھ پوائنٹس جوڑے ہیں ،کوئٹہ گلیڈییٹر اور حیدرآباد کنگز مین نے اپنے 6 چھ میچز کھیل کر دو فتوحات اور چار ناکامیوں کے بعد چار چار پوائنٹس جوڑ ے ہیں،تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کوئٹا گلیڈی ایٹر پانچویں اور حیدرآباد کنگزمین چھٹے نمبر پر ہے۔ ساتویں پوزیشن پر موجود دفاعی چیمپین لاہور قلندرز نے پانچ میچز میں دو فتوحات اور تین ناکامیوں کے بعد چار پوائنٹس حاصل  کیے ہیں جبکہ راولپنڈی پنڈیز اپنے تمام پانچوں میچز ہار کر کوئی پوائنٹ نہیں جوڑ سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل