Wednesday, April 15, 2026
 

ناکہ بندی کے 48 گھنٹوں کے دوران ایران سے منسلک 9 جہازوں کو روکا؛ امریکی فوج

 



امریکی فوج کی جانب سے ایران جانے والے بحری راستوں اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو 48 گھنٹے مکمل ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے آغاز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 9 جہازوں کو روک دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام جہازوں نے امریکی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یا تو واپس ایرانی بندرگاہوں کا رخ کر لیا یا ساحلی علاقوں کی طرف مڑ گئے۔ امریکی فوجی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی جہاز امریکی بحریہ کی نگرانی اور رکاوٹ کو توڑ کر حدود سے آگے نہیں جا سکا اور ناکہ بندی توڑنے سے متعلق خبریں لاعلمی کی بنیاد پر ہیں۔ خیال رہے کہ بحری جہازوں کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا کے مطابق منگل کے روز کم از کم تین جہاز ایرانی بندرگاہوں سے نکل کر آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب ہوئے اور گزشتہ روز ایسے جہازوں کی تعداد 5 سے زائد تھی۔ تاہم ڈیٹا کے مطابق بھی ان میں سے کچھ بعد میں واپس مڑ گئے تھے تاہم یہ ثابت ہوا تھا کہ امریکی ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز عبور کر گئے تھے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل