Wednesday, April 15, 2026
 

پی ایس ایل: صفیان مقیم کی شاندار بولنگ، نیاریکارڈ قائم کردیا

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے اسپنر صفیان مقیم نے رواں سیزن کے گزشتہ 5 میچوں میں مسلسل 3 یا 3 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ پشاور زلمی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو صفیان مقیم کی شان دار بولنگ اور کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور رواں سیزن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ صفیان مقیم کی بہترین بولنگ کے نتیجے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز آؤٹ ہوگئی، کوئٹہ کے حسن نواز نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جبکہ صفیان نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی لیگ کے رواں سیزن میں اب تک ناقابل شکست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں صفیان مقیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ صفیان مقیم نے اس سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، اسی طرح لاہور قلندرز کی 3 وکٹیں 21 رنز کے عوض حاصل کی تھیں۔ پشاور زلمی کے اسپنر نے کراچی کنگز کے خلاف صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بھی شان دار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور کنگزمین کی 4 وکٹیں اڑائی تھیں۔ https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1490997475938700&set=a.782708440100944&id=100050853843371 صفیان مقیم پی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل 5 میچوں میں 3 یا 3 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں اور اب پشاور زلمی کا گروپ میچ 19 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل