Wednesday, April 15, 2026
 

تہران میں شہید بچیوں کی تصاویر نے سب کو رُلا دیا، دل دہلا دینے والا منظر سامنے آگیا

 



ایران کے دارالحکومت میں امریکی حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی یاد میں ایک جذباتی اور علامتی اقدام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے معروف تجریش اسکوائر میں مناب اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اقدام متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر دیکھ کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے علاقے مناب میں ایک اسکول پر امریکی حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس واقعے نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا تھا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی اس سانحے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران طیارے میں اپنی نشست پر شہید بچیوں کی تصاویر اور ان کے بستے رکھے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’یہ میرے احباب ہیں‘، جس سے انہوں نے متاثرہ بچوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ Photos of the young girls killed by the US strike on the Minab school were displayed in Tehran’s Tajrish Square during an exhibition titled “Eyes of Minab.” At least 150 young schoolgirls were killed in the strike on February 28, part of wider US-Israeli attacks that have left… pic.twitter.com/9NY757FcvS — TRT World (@trtworld) April 14, 2026 یہ واقعہ ایران میں عوامی جذبات کو مزید ابھارنے کا باعث بن رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل