Loading
شہر قائد میں سپر ہائی وے پر واقع بحریہ ٹاؤن کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار بے قابو کار اچانک سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح کچل گیا۔
حادثے میں کار سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر بحریہ ٹاؤن کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل