Loading
طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اور نااہلی نے افغان بچوں کو تاحیات معذوری کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
افغان طالبان رجیم کی نااہلی اور غفلت کے باعث افغانستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ طالبان رجیم کی لاپروائی سے خطے میں موذی وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پر عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
افغان میڈیا خامہ پریس کے مطابق یونیسف نے افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم تیز کرنے پر زور دیا۔
یونیسف کے مطابق افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کے لیے پولیو ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔ افغانستان میں صحت کے اداروں کو بدامنی، سیکیورٹی مسائل اور دور دراز علاقوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ماہرین کے مطابق طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم ناکام اور صحت عامہ کے مسائل دن بہ دن سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم جیسے حساس انسانی مسئلے کو بھی طالبان رجیم نے اپنی سیاسی انا اور شدت پسندانہ نظریات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل