Tuesday, May 26, 2026
 

امریکا روز بروز اپنی حیثیت کھوتا جارہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

 



ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اب امریکی اڈوں کی حفاظت نہیں کرے گا کیونکہ امریکا روز بروز اپنی سابقہ ​​حیثیت سے کھوتا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس سلسلے میں جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی قومیں اور سرزمین اب امریکی اڈوں کی ڈھال نہیں بنیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ "برائی" کے لیے مزید محفوظ پناہ گاہ نہ ہونے اور خطے میں غیر محفوظ فوجی اڈوں کے پیش نظر امریکا روز بروز اپنی سابقہ ​​حیثیت کھوتا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے آس پاس اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں امریکا کے فوجی اڈے موجود ہیں۔ ایران نے اپنی حالیہ جنگ کے دوران بہت سے علاقائی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین سے فوجی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور ان ممالک میں امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل