Tuesday, May 26, 2026
 

قطر مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی میڈیا نے اہم دعویٰ کردیا

 



قطر میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مجموعی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ دوحہ میں ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات مجموعی طور پر اچھے رہے اور ان کے نتیجے میں وسیع تر مذاکراتی عمل میں پیشرفت دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کے مطابق ایران مذاکراتی عمل کو احتیاط سے آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ تہران اب بھی امریکا کو ایک غیر قابلِ اعتماد فریق سمجھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور ہر معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مذاکرات ایسے وقت میں جاری ہیں جب خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جبکہ آبنائے ہرمز، جنگ بندی، اقتصادی پابندیوں اور جوہری پروگرام جیسے اہم معاملات زیر بحث ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق قطر میں ہونے والی بات چیت کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور ایک ممکنہ امن معاہدے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل