Wednesday, April 15, 2026
 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 



محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر لطافت مرزا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر لطافت مرزا کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یونس رند کی سربراہی میں کی  جبکہ انسپکٹر وسیم الحسن اور انسپکٹر رضوان سھڑ بھی کارروائی میں شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو کے مطابق ٹیم نے شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر ہی دھر لیا جبکہ کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار بلڈنگ انسپکٹر پر الزام ہے کہ وہ تعمیراتی کام روکنے، نقشے کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے کے عوض رقم طلب کرتا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل