Loading
وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری شام 7 بجے کرینگے۔ اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے، تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7 فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل