Loading
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایک معروف اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جس میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے ایک اسکول میں نامعلوم مسلح اندر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو اسلحہ پھینک کر گرفتاری دینے کا کہا لیکن ملزم نے براہ راست فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ تاحال حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی محرکات کا پتا لگ سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش کو فرانزک لیب بھیجا گیا ہے جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل