Loading
رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں بھارت کے اکلوتے نمائندے نتن مینن نے نجی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بدھ کے روز آئی سی سی کی جانب سے 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے لیے تین میچ ریفریز اور 12 امپائرز پر مشتمل 15 میچ آفیشلز کی فہرست جاری گئی۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ بون، سری لنکن لیجنڈ رنجن مدوگالے اور زمبابوے کےاینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے تین شہروں (کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں ہوگا جبکہ بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔ بھارتی بورڈ کے مطابق آئی سی سی نتن مینن کو چیمپئنز ٹرافی کے روسٹر میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نتن مینن نے نجی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی کی غیرجانبدار امپائرنگ کی پالیسی کے تحت دبئی میں کوئی میچ سپروائز نہیں کرا سکتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل