Loading
لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔ حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل