Wednesday, February 05, 2025
 

ایشوریا کی خوبصورتی پر تبصرہ، امیتابھ بچن نے حیران کر دیا

 



بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں ایک نوجوان مداح کو خوبصورتی کے بارے میں خاص نصیحت کی۔  شو کے جونیئر ویک کے دوران، کم عمر امیدوار پرنوشا تھامکے نے امیتابھ بچن سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں!" امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ہاں، ہم جانتے ہیں!" تاہم، جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کیے، تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیا۔  انہوں نے کہا: "دیکھئے، ایک بات بتائیں آپ کو۔ چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم رہتی ہے!" یہ یادگار لمحہ KBC کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا، جہاں امیتابھ بچن سالوں سے شو کی جان بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اگرچہ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن ان کے رشتے میں تنازعات کی افواہیں بھی گردش میں رہتی ہیں۔ تاہم، ابھیشیک اور ایشوریا نے کبھی بھی اپنی نجی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل