Thursday, February 06, 2025
 

اسلام آباد میں پی ٹی وی پنشنرز کا مظاہرہ، انتظامیہ کیخلاف مردہ آباد کے نعرے

 



وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی وی پنشنرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 320 ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن کی فوری ادائیگی کی جائے اور پنشرز کو 9 ماہ سے جمع میڈیکل بلوں کی فوری ادئیگی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی وی میں کرپشن اور کرپٹ مافیاز کو لے کر کب تک خاموش رہیں، کروڑوں روپے پی ٹی وی سے ریڈیو اور اے پی پی کو دیا گیا۔ وزیر اطلاعات کی اسمبلی میں تقریر نے ہمارے حوصلے بڑھائے تھے لیکن تاحال ہمارے مسائل حل نہ ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فروری 2024 کو پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں مختص ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہر ماہ پی ٹی وی کی کل آمدن سے 5 فیصد کی منظوری دی جائے۔ ریٹائرڈ ملازمین کا الزام تھا کہ پی ٹی وی سے پیسہ لے کر ایس ٹی این، اے پی پی اور ریڈیو کو دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل