Thursday, February 06, 2025
 

حرا مانی کے رقص پر رجب بٹ کو پیسے لٹاتے دیکھ کر صارفین شدید برہم

 



پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن گانے کی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید بھی جاری ہے۔ اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کا نیا گانے کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، اور گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی حرا مانی اور رجب بٹ کی چٹ پٹی باتیں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ را مانی نے شوٹنگ سیٹ پر رجب بٹ سے فرمائش کی تھی کہ ’’مجھے امیر بنادو‘‘۔ اور رجب بٹ نے بھی حرا مانی کو یوٹیوب چینل کھولنے پر لاکھوں سبسکرائبرز گفٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا اور اب دونوں کا گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کی ویڈیو پر سخت تنقید کررہے ہیں کیونکہ انھیں حرا مانی کا گانے میں کردار ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔ حرا مانی نے اس گانے کی ویڈیو میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رجب بٹ ایک گینگسٹر ہیں۔ حرا مانی کے رقص کے دوران رجب بٹ اس پر پیسے لٹا رہے ہیں۔ حرا مانی کو رقاصہ کے روپ میں دیکھ کر صارفین تلملا اٹھے اور ان مناظر پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ اس گانے کے گلوکار حمزہ ملک ہیں اور اس گانے کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل