Loading
سینٹرل جیل اڈیالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں، فیملی اور وکلاء کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان ،علامہ حامد رضا، شاندانہ گلزار ، احمد بچھر ،عامر ڈوگر ، نثار جٹ، ثناء اللہ مستی خیل ، ڈاکٹر امجد ، عاطف خان ، علی خان جدون ،صوبائی وزیرسہیل آفریدی ، مصدق عباسی ، مشعال یوسفزئی اور سیمابیہ طاہر ملاقات کے لیے دن ایک بجے جیل پہنچ گئے تاہم حکام نے بار بار انتظار کا کہا۔ چار بجے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے سب کوگیٹ پر بلا کر بتایا کہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل