Loading
کرناٹکا: بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے یادگیر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں دوران ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک شاہ پور سے کالبرگی کی طرف جا رہا تھا۔ بے قابو ٹرک نے راستے میں کئی گاڑیوں اور ایک کھمبے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 32 سالہ سبزی فروش محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل