Saturday, February 22, 2025
 

18 سالہ ملازمہ قتل یا حادثہ؟ چھت سے گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

 



لاہور میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ لاہور کے تھانہ ہیرکے علاقے میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ سمیہ کی چھت سے نیچے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ جاں بحق ملازمہ کی لفٹ میں جانے اور باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت سمیہ کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔سمیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرے۔ پولیس کا موقف ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل