Loading
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی امیتابھ بچن کے لیے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اداکارہ بچن خاندان کی حمایت میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ یہ ردعمل اُس وقت بھی دیکھنے کو آیا جب حال ہی میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو ’پلاسٹک بیوٹی‘ کہہ کر طعنے دیے جا رہے ہیں۔ جس پر اداکارہ ریکھا جو خود بھی حسن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، نے میڈیا پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ریکھا نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے لیے کسی سے لڑنا بھی پڑا تو شیرنی کی طح مقابلہ کروں گی۔ اداکارہ ریکھا نے کہا کہ مجھے بھارت کی چند ہی ماڈلز پسند ہیں اور ان میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن ہیں، وہ سب سے بہترین ہیں۔ ریکھا نے کہا کہ میں ایشوریہ کو 'پلاسٹک بیوٹی‘ کہنے والوں کو مسترد کرتی ہوں کیوں کہ ایشوریہ جذبات سے بھرپور اور باصلاحیت اداکارہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل