Saturday, February 22, 2025
 

پاک بھارت ٹاکرا؛ وینا ملک نے پاکستانی کھلاڑی کو کیا مشورہ دیدیا

 



معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر کو ایک انوکھا مشور دے ڈالا۔ وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں آج کل اپنا یہی شوق پورا کر رہی ہوں اور جلد البم بھی ریلیز کروں گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ہمیشہ سے ہی بہت سنسنی خیز ہوتا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ٹیم کی حمایت کروں گا۔انھوں نے بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیدیا۔ ادکارہ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں اتریں تو وہ بہت اچھا محسوس کریں گے۔ وینا ملک نے کل کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل