Loading
سیہون شریف میں سوشل میڈیا پر بم کی موجودگی کی جھوٹی افواہ نے علاقے میں سنسنی پھیلادی۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ خبر گردش کرنے لگی کہ سیہون شریف میں بم رکھا گیا ہے، جس کے بعد مقامی عوام میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ جس پر پولیس اور دیگر ادارے فوراً حرکت میں آ گئے، پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور علاقے کی مکمل تلاشی لی، تاہم، بم کی کوئی بھی نشاندہی نہ ہو سکی۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق جھانگا نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسی غلط اطلاعات سے عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل