Sunday, February 23, 2025
 

بیوی کے کہنے پرلاٹری خریدنے والا شخص ہزاروں ڈالر جیت گیا

 



امریکا میں اہلیہ کی درخواست پر خریدے گئے لاٹری کے ٹکٹ نے شوہر کو 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جتوا دی۔ امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے جیریمی اوون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے کہنے پر ایک گیس اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔ اوون کے مطابق ان کی اہلیہ کو کراسورڈ ٹکٹس خریدنا پسند ہیں اور اب انعام جیتنے کے بعد ان کا بھی اس متعلق نظریہ بدل گیا ہے۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ لوگ انعام کی رققم کو محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل