Sunday, February 23, 2025
 

چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی وارننگ

 



آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا کہ پاک بھارت میچ سے قبل سائبر فراڈ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ آن لائن فراڈ کو روکا جاسکے اور سینکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے شائقین اور فینز متنبہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی بلیک میں خریداری پر ہوش سے کام لیں کیونکہ آن لائن فراڈ کیا جاسکتا ہے اور ممکن ہو تو خریداری سے دور رہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچز؛ متنازع لمحات کون کون سے رہے؟  متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں،  غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں۔ مزید پڑھیں: "پاک بھارت میچ؛ گرین شرٹس کا کچھ نہیں معلوم کب کیا کردیں" رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کو خدشہ ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث افراد نے شائقین کرکٹ کو بیوقوف بناکر کئی جعلی ٹکٹس فروخت کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے اسی دوران پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا ٹکٹس کی فروخت کرنیوالی سائٹ سے متعلق آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل