Sunday, February 23, 2025
 

راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی

 



راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آتشزدگی سے فیکڑی کے ایک پلانٹ و مشروبات کی بوتلوں کے گودام کو شدید نقصان پہنچا۔ سول لائنز کے علاقے  گلستان کالونی کے قریب مشروب ساز فیکٹری میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔  فیکٹری کال کرنے پر عملے نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے ایک پلانٹ میں اچانک لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ و ملحقہ گودام جہاں مشروب کی بوتلیں رکھی جاتی ہیں تک پھیل گئی۔ ادھر ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا،  تقریبا دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔  ترجمان ریسکیو1122 راولپنڈی عثمان گجر کے مطابق فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 7 فائر ٹینڈرز 10 ایمرجنسی وہیکلز اور 30 فائر فائٹرز و ریسکیوئڑز نے حصہ لیا۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے متاثرہ حصے میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہین ہوسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل