Loading
ورجینیا بیچ: امریکی ریاست ورجینیا کے گرین رن علاقے میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واقعے کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے مشتبہ شخص کو مزاحمت کرنے سے منع کیا، لیکن اچانک تین گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پولیس افسران زمین پر گر گئے، جبکہ مشتبہ شخص فرار ہوگیا۔ ایک اور مقامی شہری ٹائلر لین نے کہا کہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ان کے گھر کے عقب میں بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے اور شہریوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔ پولیس مشکوک شخص کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل