Loading
کراچی ائیرپورٹ پرایک فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر ہونے والی تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹو کاپی کرنے والے دکاندار نے کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے مسافر سے ایک کاغذ کی فوٹو کاپی کرنے کے لیے 400 روپے طلب کیے۔ دکان دار اور مسافر کے درمیان اس پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دکاندار نے ویڈیو بنانے کے دوران مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور کہا کہ ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ دکاندار نے موبائل فون توڑنے کی دھمکی بھی دی جس پر مسافر نے دکان دار کو ہاتھ لگانے سے منع کیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی جانب سے ایف آئی اے،ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور پاکستان ائیرپورٹس کو ناجائز طورپر رقم طلب کرنے کی شکایت درج کروا دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل