Loading
غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 فلسطینی بچوں کو پولیو قطرے پلانا ہے۔ یہ مہم غزہ کی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (انروا) کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔ انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیو کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم ہفتے کے روز شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی مہموں کی طرح ہمارا مقصد غزہ کی پٹی میں 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 بچوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انروا ٹیم کے 1,700 سے زیادہ ارکان ہمارے صحت کے مراکز اور موبائل پوائنٹس پر اس مہم میں حصہ لیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل