Monday, February 24, 2025
 

خوابوں کی تعبیر

 



دوکاندار پیسے واپس کر دیتا ہے سمیع اللہ، سرگودھا خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچھ خرید کر پیسے ادا کر رہا ہوں ۔ مگر دوکاندار پیسے واپس کر دیتا ہے کہ یہ سب سکے خراب ہیں اس کے بعد میرے پاس مزید پیسے نہیں ہوتے۔ وہی سکے جمع کر کے میں ادائیگی کرتا ہوں ۔ مگر واپس ملنے کے بعد میں پریشانی میں ادہر ہی بیٹھا لوگوں کو دیکھ رہا ہوں اور سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کروں۔  تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ہاتھ پر چوٹ لگنا خالد خان، قصور خواب : میں نے دیکھا کہ میں جس فیکٹری میں کام کرتا ہوں ۔ وہاں کسی مشین میں میرا ہاتھ آ گیا ہے اور میں بہت زیادہ تکلیف میں ہوں اور اپنے دوستوں سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے کوئی ہسپتال لے جائیے مگر کوئی میری آہ و بکا پہ آواز نہیں دھر رہا ۔ سارا خواب اسی پریشانی و تکلف میں گزرا کہ میں ھاسپٹل نہیں پہنچ پا رہا ۔  تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں۔ دوست شور مچاتے ہیں مبارک احمد، لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کالج کے ساتھ بنی مسجد کے باہر کھڑا ہوں اور میرے دوست بھی ساتھ ہیں ۔ اذان کی آواز سن کر وہ خاموش بھی نہیں ہوتے اور اونچی اونچی آواز میں شور مچا رہے ہیں ۔ مجھے بہت سخت شرم آتی ہے اور میں ان سے الگ ہو کر مسجد میں چلا جاتا ہوں اور اس مسجد میں جا کر اذان دینے لگتا ہوں ۔ بعد میں امام مسجد مجھے بہت پیار سے گلے لگاتے ہیں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔ والد ڈانٹتے ہیں محمد عظیم، شیخوپورہ  خواب : میں نے دیکھا کہ ایک باغ ہے جو کافی خشک ہے ، مرجھائے ہوئے پودے اور درخت بالکل سوکھ کر لکڑی بن گئے ہیں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ میں اسی باغ میں کھڑا ہوں اور میرے والد جو کہ وفات پا چکے ہیں۔ اسی باغ میں میرے ساتھ کھڑے ہیں اور مجھ سے ناراض ہیں اور مسلسل مجھے درخت دکھا کر ڈانٹ رہے ہیں کہ تمہاری وجہ سے ان کا یہ حال ہوا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔  تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔  ہرن کا گوشت بانٹنا بلاول غفور، راولپنڈی  خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے ہرن کا شکار کیا ہے اور اب اپنے دوستوں کی دعوت کر رہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ رشتے دار بھی گھر میں موجود ہیں اور میری امی نے محلے کے بھی سارے گھروں میں گوشت بانٹا ہے۔  تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے کسی خوشخبری کے ملنے پہ دلیل کرتا ہے ۔ کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی بھی امید ہے ۔آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ خواب اچھا ہے اس میں بالکل بھی گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ عمرہ کی مبارک  انیسہ وڑائچ، لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کسی نے بہت سارے غبارے بھیجے ہیں جن پہ عمرہ مبارک لکھا ہوتا ہے ۔ میرے گھر والے اس بات کو سوچ کر حیران ہوتے ہیں کہ شائد کسی نے غلطی سے ہمارے گھر بھیج دیے پھر دیکھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایک بہت خوبصورت قرآن پاک بھی پیک ہوتا ہے ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی رحمت سے آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا ۔ نیک نامی میں اضافہ ہو گا جو کاروبار یا نوکری یا پھر گھریلو سطح پہ بھی ہو سکتی ہے ۔ آپ صلہ رحمی سے کام لیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔n   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل