Monday, February 24, 2025
 

عامر خان نے چین میں اپنی شہرت کے راز سے پردہ اٹھا

 



بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، حیران کن طور پر وہ واحد ادکار ہیں جنہیں چین کے شہری انکل عامر کے نام سے جانتے ہیں۔ عامر خان نے چین میں اپنی مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ چین کی حکومت نے پائریسی قانون میں اصلاحات نے میری پہچان چین کے ہر گھر میں کرا دی ہے۔ ان کی فلم تھری ایڈیٹ جو بھارتی تعلیمی نظام پر مبنی تھی، چین میں پائریسی کی وجہ سے مقبول ہوئی اور اداکار اسی فلم کی وجہ سے چین میں انکل عامر کے نام سے مشہور ہوئے۔ عامر خان نے کہا کہ چینی ناظرین نے ایک مختلف ثقافت کی فلم کو محبت اور احترام سے قبول کیا۔ تھری ایڈیٹ کے بعد، ان کی دیگر فلمیں جیسے پی کے اور دنگل بھی چین میں ہٹ ہوئیں۔   عامر خان اور درشیل سفاری جو تارے زمین پر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، 14 سال بعد ستارے زمین پر کے سیکوئل میں دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ پروڈکشن کے محاذ پر عامر خان راجکمار سنتوشی کی فلم ’ لاہور 1947 ‘ کے پروڈیوسر ہوں گے، جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل