Monday, February 24, 2025
 

مصنوعی ذہانت نے طبی مسئلہ ’’2 دن‘‘ میں حل کر دیا

 



لندن ،برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ طبی ادارے امپیریل کالج سے وابستہ طبی ماہرپروفیسر جوز پینڈیاس مع ٹیم’’سپر بگز‘‘(مہا جراثیم )پر اینٹی بائیوٹکس ادویہ اثر کیوں نہیں کرتی؟ پرتحقیق میں  پچھلے 12 برس سے مصروف ہیں۔ لیکن پچھلے ہفتے پروفیسر جوز نے گوگل کے نئے اے آئی تحقیقی ٹول’’کو سائنٹسٹ‘‘ (co-scientist) سے اس طبی مسئلے کا حل پوچھا تو پروفیسر و دیگر سائنس دان یہ دیکھ کر بھونچکا کر رہ گئے کہ  وہ 12 سال طویل تحقیق کے بعد جن نتائج پر پہنچے تھے وہی ’’کو سائنٹسٹ‘‘ نے صرف 2 دن میں نکال دیئے۔ یہی نہیں اس نے دو ایسے مختلف نتائج بھی دیئے جن پر انسانی ٹیم کا دھیان نہیں تھا۔وہ تو اے آئی کا کرشمہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ یاد رہے، پروفیسر جوز کی تحقیق منظرعام پر نہیں آئی لہذا نیٹ پر موجود نہ تھی۔ ’’کو سائنٹسٹ‘‘ نے دستیاب ڈیٹا سے نتائج اخذ کیے اور ثابت کر دیا، اے آئی دنیا میں انقلاب لا سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل