Monday, February 24, 2025
 

کراچی؛ گراؤنڈ سے سرکاری ملازم کی لاش برآمد

 



کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹس کے قریب گراؤنڈ سے 40 سالہ سرکاری ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سید مہتاب احمد جناح اسپتال میں سرکاری ملازم تھا۔ مقتول افضل، ثاقب اور فرید کے ساتھ پارٹ ٹائم پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ مہتاب احمد کے اغوا اور قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بھائی سید عمران احمد شاہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی ہفتے کی رات معمول کے مطابق گھر واپس نہیں پہنچا۔ دکان پر معلومات کیں تو علم ہوا کہ رات سوا 8 بجے 3 نامعلوم افراد بھائی کو ساتھ لے گئے تھے۔ اتوار کی صبح کلفٹن پولیس کی جانب سے بھائی کی لاش ملنے کی اطلاع دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل